21 اپریل، 2026، 1:12 PM

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات اور خطے کے دیگر مسائل پر بات چیت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، تہران اور واشنگٹن کے درمیان اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق موضوعات پر مشاورت کی۔

News ID 1938965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha